• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لائن آف کنٹرول کو دراندازی کیلئے عبور کرنے والوں کو واپس جانے کا موقعہ نہیں دیا جائے گا

کشمیر کے حالات بہتری کی طرف گامزن، امن کی بحالی حکومت کی پہلی ترجیح: جنرل نروانے

درپردہ جنگ امن کیلئے ہنوزخطرہ، فوج صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار

by امت ڈیسک
02/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) کشمیر کے حالات کو بہتر قرار دیتے ہوئے آرمی چیف لیفٹنٹ جنرل ایم ایم نروانے کہا کہ جموں وکشمیر میں تعینات فوج کیلئے امن بحالی پہلی ترجیح ہے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ سرحد پار کی درپردہ جنگ کشمیر میں امن کیلئے ہنوز خطرہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ملی ٹینسی ختم نہیں ہوئی ہے لہٰذا فوج کو آنے والے خطرات کیلئے تیار رہنا ہوگا ۔اسی دوران انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں حالات بہتر ی کی طرف گامزن ہو رہے ہیں اور حالات قابو میں ہے ۔ ایک انگریزی نیوز چینل کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران آرمی چیف لیفٹنٹ جنرل ایم ایم نروانے کہا ملک کی فوج نظم وضبط میں یقین رکھتی ہے اور اس کی مثالیں دیکر ممالک اپنی فوجیوں کے سامنے رکھتی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کے سامنے ملک بھر میں کئی ایک چلینج درپیش ہیں جن سے نمٹنے کیلئے فوج بہتر انداز میں کام کر رہی ہے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی ختم نہیں ہوئی ہے بلکہ اس میں کمی آئی ہے تاہم پچھلے کئی مہینوں سے سرحد پار کی طرف سے دراندازی کو جاری رکھنے کی صورت میں امن کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فوج نے ہر سطح پر معاملات کو ڈھیل کرنے کا من بنا لیا ہے ۔ آرمی چیف نے کہا کہ درپردہ جنگ ہی کشمیر میں امن کیلئے بڑا خطرہ ہے اور اس خطرے سے نمٹنے کیلئے ہر سطح پر فورسز کو کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فوج نے نہ صرف ملی ٹینسی کا مقابلہ کرنے میں ملک بھر میں اپنا نام کمایا ہے بلکہ خیر سگالی جذبے کے تحت فوج نے آپریشن سدبھاونا کے تحت بھی اپنی کاروائی جاری رکھی ہوئی ہے تاہم انہوں نے فوج کو کشمیر میں صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ جاری کرتے ہوئے جنگجوؤں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ امن عمل میں رخنہ ڈالنے والوں پر کڑی نگاہ رہے گی ساتھ ہی ساتھ ایسے کسی بھی شخص کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جاسکتی ہے جس کی وجہ سے امن درہم برہم ہونے کا خطرہ ہو۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر میں مزید 2304 افراد کی رپورٹ مثبت، 9 مریض فوت

Next Post

کشمیر میں تازہ برف باری و بارشوں کا سلسلہ شروع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
Next Post
کشمیر میں تازہ برف باری و بارشوں کا سلسلہ شروع

کشمیر میں تازہ برف باری و بارشوں کا سلسلہ شروع

فرانس کا ماسک پہننے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان

فرانس کا ماسک پہننے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان

پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینل سفارتکاری جاری، وزیراعظم نریندر مودی ایک ماہ کے اندر پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں!

پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینل سفارتکاری جاری، وزیراعظم نریندر مودی ایک ماہ کے اندر پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں!

انڈیا کی جانب سے ہمسایہ ممالک کے لیے بجٹ میں مالی امداد کا اعلان، بھوٹان سب سے زیادہ وصول کنندہ

انڈیا کی جانب سے ہمسایہ ممالک کے لیے بجٹ میں مالی امداد کا اعلان، بھوٹان سب سے زیادہ وصول کنندہ

نوگام سرینگر میں 24سالہ نوجوان درخت سے لٹکتا ہوا پایا گیا

نوگام سرینگر میں 24سالہ نوجوان درخت سے لٹکتا ہوا پایا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »