• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
فرانس کا ماسک پہننے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان

فرانس کا ماسک پہننے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان

by امت ڈیسک
03/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(پیرس) فرانس نے ملک میں عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ خبر رساں اداروں  کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی سے کمی آ گئی ہے جس کے بعد حکومت فرانس نے ماسک پہننے سمیت کورونا کی کئی پابندیوں میں نرمی کرنے کا اعلان کر دیا۔ فرانس میں کورونا وائرس کی کمی کے باعث حکومت نے 2مراحل میں کورونا کی پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ پہلے مرحلے کا آغاز 2فروری سے کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں پابندیوں میں نرمی کا اطلاق 16فروری سے ہو گا۔ فرانسیسی حکومت نے پہلے مرحلے میں عوامی مقامات پر فیس ماسک کی شرط ختم کی ہے اور کھیلوں کے مقابلوں، کنسرٹس ہالز اور دیگر تقاریب میں حاضرین و ناظرین کی تعداد کی پابندی بھی ختم کی گئی ہے۔حکومت فرانس نے گھر سے ہی دفتری امور نمٹانے کی شرط بھی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم عوام سے اپیل کی کہ بہتر ہو گا وہ گھر سے ہی کام کریں۔ دوسرے مرحلے میں 16 فروری سے نائٹ کلبس کھول دیئے جائیں گے جبکہ میوزک کنسرٹس، کھیلوں کے مقابلوں اور بارز میں کھڑے رہنے کی بھی اجازت ہو گی۔ اس کے علاوہ عوامی مقامات، پبلک ٹرانسپورٹ اور سینما گھروں میں کھانے پینے پر پابندی کا خاتمہ بھی 16 فروری سے ہو گا۔ واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز کے ساتھ ہی فرانس میں کورونا کی وبا نے خطرناک صورت حال اختیار کرلی تھی، جس پر حکومت کی جانب سے کئی پابندیوں کا اطلاق کیا گیا تھا۔ حکومتی پابندیوں کے خلاف عوامی سطح پر شدید رد عمل سامنے آیا تھا اور ہر ہفتے کے روز ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے تھے تاہم اب فرانس میں کورونا کی لہر میں واضح کمی کے بعد حکومت نے عائد پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر میں تازہ برف باری و بارشوں کا سلسلہ شروع

Next Post

پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینل سفارتکاری جاری، وزیراعظم نریندر مودی ایک ماہ کے اندر پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں!

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینل سفارتکاری جاری، وزیراعظم نریندر مودی ایک ماہ کے اندر پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں!

پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینل سفارتکاری جاری، وزیراعظم نریندر مودی ایک ماہ کے اندر پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں!

انڈیا کی جانب سے ہمسایہ ممالک کے لیے بجٹ میں مالی امداد کا اعلان، بھوٹان سب سے زیادہ وصول کنندہ

انڈیا کی جانب سے ہمسایہ ممالک کے لیے بجٹ میں مالی امداد کا اعلان، بھوٹان سب سے زیادہ وصول کنندہ

نوگام سرینگر میں 24سالہ نوجوان درخت سے لٹکتا ہوا پایا گیا

نوگام سرینگر میں 24سالہ نوجوان درخت سے لٹکتا ہوا پایا گیا

کشتواڑ کے کیشوان علاقے میں سڑک حادثہ، 6 لوگوں کی موت

کشتواڑ کے کیشوان علاقے میں سڑک حادثہ، 6 لوگوں کی موت

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

حاجن بانڈی پورہ میں مقامی جنگجو گرفتار: پولیس کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »