(سرینگر) وادی کشمیر میں گزشتہ شام دیر گئے سے تازہ برف باری اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، پہاڑی علاقوں میں بدھ کے روز تازہ برف باری دیکھنے کو ملی جب کہ بدھ کی شام دیر گئے میدانی علاقوں میں بھی بارشوں اور ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو ابھی بھی جاری ہے۔ محکمۂ موسمیات نے اگلے تین دنوں میں بڑے پیمانے پر بارش یا برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران سرینگر میںکم سے کم درجہ حرارت منفی 1.9 ڈگری سیلسیس، گلمرگ میں منفی 8.0 ڈگری سیلسیس، پہلگام میں منفی 6.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔