(بانڈی پورہ) پولیس نے بانڈی پورہ میں ایک سرگرم جنگجو کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
@bandiporapolice along with security forces arrested 01 #Hybrid terrorist of #TRF outfit in #Hajin, namely Shabir Ahamd Dar R/o Chandergeer Hajin.Arms & Ammunition recovered from his possession. Case FIR registered.Further investigation takenup @JmuKmrPolice @KashmirPolice
— District Police,Bandipora (@bandiporapolice) February 3, 2022
ایک بیان میں پولیس نے بتایا ہےکہ بانڈی پورہ پولیس اور 13 آر آر نے چیک چندر گیر حاجن کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران گاڑیوں اور اُن میں سوار مسافروں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی تھی کہ اسی اثنا میں ایک مشتبہ نوجوان نے وہاں سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی۔ بیان کے مطابق فورسز نے مذکورہ نوجوان جس کی شناخت شبیر احمد ڈار ساکنہ چندرگیر حاجن کے بطور ہوئی ہے، کو دھر دبوچ کر اُس کے قبضے سے ایک چینی گرنیڈ برآمد کرکے ضبط کیا۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔









