(کشتواڑ) ضلع کشتواڑ کے کیشون علاقے میں جمعرات کی شام کو ہوئے ایک المناک ٹریفک حادثے میں 6 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کشتواڑ کے کیشون علاقے میں جمعرات کی شام کو ایک گاڑی زیر نمبر (JK17-5089) ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی ناگنی گڑھ میں حادثہ کا شکار ہوکرسڑک سے دو سو فٹ نیچے کھائی میں جا گری جس میں 6 افراد کےہلاک ہوئے۔ حادثہ کی خبر ملتے ہی مقامی لوگوں نے بچاو کاروائی عمل میں لائی ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں تازیہ برفباری ہوئی ہے جسے سڑک پر پھسلن پیدا ہوئی ہے۔