(بانڈی پورہ) ضلع بانڈی پورہ میں مشتبہ جنگجووں نے فورسز اہلکاروں پر گرینیڈ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز بانڈی پورہ میں نشاط پارک کے نزدیک مشتبہ ملی ٹینٹوں نے فورسز اہلکاروں پر گرینیڈ داغا جس کے نتیجے میں چار پولیس، ایک سی آر پی ایف اہلکار سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ہے۔متوفی اہلکار کی شناخت ایس پی او زبیر احمد ساکن پاپہ چھن بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔پولیس ، آرمی اور پیرا ملٹری فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کردی ہے.