• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حکومت ہند واجپائی کے نقش قدم پر چل کر پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرے: محبوبہ مفتی

حکومت ہند واجپائی کے نقش قدم پر چل کر پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرے: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
13/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے حد بندی کمیشن کی حالیہ رپورٹ کو نا قابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ بی جے پی کے مفادات کے حق میں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد جموں وکشمیر میں ایک کمیونٹی کو دوسری کمیونٹی کے خلاف کھڑا کرنا ہے۔اُنہوں نے مزید کہاکہ مرکز میں بھاجپا کی قیادت والی حکومت کے پاس کشمیر سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے پاکستان سے بات چیت کرنے کے علاوہ کوئی چارہ ہی نہیں ہے۔ان باتوں کا اظہار محبوبہ مفتی نے اتوار کے روز اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔انہوں نے بتایا کہ دفعہ 370 کی منسوخی نے در حقیقت مسئلہ کشمیر کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے اور مرکزی حکومت کے پاس کشمیر سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کی خاطر پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ ہی نہیں ہے۔محبوبہ مفتی نے مزید کہاکہ یہ تاثر کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مسئلہ کشمیر ختم ہو گیا بالکل غلط ثا بت ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے حالات دن بدن بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں اور یہاں پر ہر کوئی اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کررہا ہے۔اُن کے مطابق وادی کشمیر میں بے باک اور غیر جانبدارانہ صحافت بھی جرم بن گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ متعدد صحافی جن میں خاص طور پر فہد شاہ اور سجاد گل شامل ہیں کو زمینی حقائق کی منظر کشی کرنے پر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیااور متعدد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کئے گئے ہیں۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ ان حالات میں سچائی کیسے سامنے آسکتی ہے یہ ایک بہت بڑا سوال ہے ۔انہوں نے عالمی صحافی تنظیموں سے اپیل کی کہ کشمیری صحافیوں کی رہائی کے حوالے سے اُنہیں اپنی آواز بلند کرنی چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں جمہوریت کی قبا چاک ہو رہی ہے اور کسی کو بھی حق کی آواز کہنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔محبوبہ مفتی نے بتایا کہ جب آنجہانی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے پاس پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں بچا تھا تو ایسے میں وزیر اعظم ہند نریندر مودی کو بھی آنجہانی وزیر اعظم کے نقش پا پر چل کر پاکستان کے ساتھ بات چیت شروع کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے دائمی حل کی خاطر بھارت کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے چاہئے ۔حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو ایک دفعہ پھر مسترد کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہاکہ یہ رپورٹ بھاجپا کے مفادات کے حق میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس رپورٹ سے یہ صاف عیاں ہو رہا ہے کہ ایک خطے کو دوسرے خطے کے لوگوں کے ساتھ لڑایا جاسکے اور یہی بھاجپا کا بھی منشور تھا۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ پی اے جی ڈی بی جے پی کی غلط پالیسیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرئے گی ۔انہوں نے کہاکہ پی اے جی ڈی کو دو پھاڑ کرنے کی خاطر منصوبہ بندی بھی کی گئی لیکن لیڈران نے سبھی سازشوں کو ناکام بنایا۔اُن کے مطابق بی جے پی کی یہ غلط پالیسیاں زیادہ دیر تک چلنے والی نہیں ہے اور ماضی میں بھی یہاں کے لوگوں نے بھاجپا کے عزائم کو ناکام بنایا ۔حجاب پر پابندی کے بارے میں محبوبہ مفتی نے کہاکہ یو پی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کی خاطر ہی بھاجپا نے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اس مسئلے کو اُٹھایا ہے۔یوٹی انتظامیہ کی جانب سے جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہونے پر سوالات اُٹھاتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہاکہ سرکار کو اس ضمن میں اپنی پوزیشن پوری طرح سے واضح کرنی چاہئے۔غلام نبی ہانجورہ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں محبوبہ مفتی نے کہاکہ وہ جلد واپسی کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ہانجورہ نے پارٹی کو خیر باد نہیں کیا ہے ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پاکستان اور بھارت کے مابین دوستانہ تعلقات قائم ہونے چاہئے: ڈاکٹر فاروق عبدﷲ

Next Post

سنڈے مارکیٹ ایک ماہ کے بعد کھل گیا، لوگوں نے کی جم کر خریداری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
سنڈے مارکیٹ ایک ماہ کے بعد کھل گیا، لوگوں نے کی جم کر خریداری

سنڈے مارکیٹ ایک ماہ کے بعد کھل گیا، لوگوں نے کی جم کر خریداری

جموں کشمیر میں بہت جلد سکولوں کو دوبارہ کھول دیا جائے گا

جموں وکشمیر میں مرحلہ وار طریقے سے تعلیمی ادارے کل سے کھلیں گے

جن کو حد بندی کمیشن کی رپورٹ پر تحفظات ہیں وہ انہیں تحریری شکل میں پیش کریں: منوج سنہا

جن کو حد بندی کمیشن کی رپورٹ پر تحفظات ہیں وہ انہیں تحریری شکل میں پیش کریں: منوج سنہا

جموں سے سری نگر آرہا ٹینکر جواہر ٹنل پر حادثے کا شکار، ڈرائیور از جان

بمنہ سرینگر میں فوجی گاڑی اور کار کے مابین ٹکر، خاتون زخمی

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

وسطی و جنوبی کشمیر میں دس جنگجو اعانت کار گرفتار: ایس آئی اے کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »