(سوپور) فورسز اہلکاروں نے سوپور سے البدر جنگجو تنظیم سے وابستہ تین جنگجوؤں کو گرفتار کرکے ان تحویل سے اسلحہ و نقدی رقم ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سی آر پی ایف کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سی آر پی ایف کی92 بٹالین، جموں و کشمیر پولیس اور آرمی کی 32 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے سوپور کے راوچہ ڈنگی وچھ علاقے میں ایک تلاشی آپریشن کے دوران تین جنگجوؤں کو گرفتار کیا۔بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدہ جنگجو البدر نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ تھے۔موصوف ترجمان نے کہا کہ گرفتار شدگان سے اسلحہ و گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا جس میں ایک اے کے47 رائفل، اس کا ایک میگزین، دو پستول، ان کے دو میگزین اور لائیو گولیاں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ گرفتار شدہ جنگجوؤں کی تحویل سے دو لاکھ روپیے نقدی بھی ضبط کئے گئے.