(جموں) لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو حد بندی کمیشن کی سفارشات پر تحفظات ہیں وہ انہیں تحریری شکل میں کمیشن کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن کو پارلیمنٹ میں ایک قانون کے تحت تشکیل دیا گیا ہے اور یہ کمیشن الیکشن کمیشن آف انڈیا کے تحت کام کر رہا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بجالٹہ میں ایک تقریب کے حاشئے پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ’الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے اور حد بندی کمیشن اسی کے تحت کام کر رہا ہے اگر کسی کو اس کمیشن کی سفارشات پر تحفظات ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ ان کو تحریری شکل میں کمیشن کے سامنے پیش کریں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی عام شہری کو بھی تحفظات ہیں تو وہ بھی ایسا کر سکتے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اس موقع پر مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ملک میں بالخصوص جموں وکشمیر میں گذشتہ 70 برسوں کے دوران قابل سراہنا رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے ہمارے سیکورٹی فورسز تمام تر چلینجز سے نمٹ رہے ہیں اس کے لئے وہ تعریفوں کے حقدار ہیں۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر حد بندی کمیشن نے حال ہی میں اپنی دوسری رپورٹ جاری کی ہے جس کو ماسوائے بے جے پی جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں نے مسترد کیا ہے۔
Inaugurated 20 Power distribution projects costing Rs.41Cr at Bajalta to address peak season shortage&ensure sustained economic activities. Additional capacity augmentation will bridge major gap in electricity requirements of Jammu,Udhampur,Reasi, Poonch,Rajouri &adjoining areas. pic.twitter.com/y7lcluUpRa
— Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) February 15, 2022