(سرینگر) سرینگر کے ریزیڈنٹسی روڈ پر ہر اتوار کو لگنے والا مشہور سنڈے مارکیٹ زائد از چار ہفتوں کے بعد کھل گیا۔رواں برس 15جنوری کو کورونا وائرس کے پیش نظر بند کے جانے والے مشہور سنڈے مارکٹ میں اتوار کو تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دی گئی ۔سستی قیمتوں کی فروخت کے لئے مشہور اس مارکیٹ میں اپنا سامان سجانے اور فروخت کرنے والے ریڈہ بانوں نے کرونا وائرس سے متعلق گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا متعلقہ حکام کو یقین دلایا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق صبح سویرے سے ہی بازار میں خریداروں کا تانتا بنا رہا، اور لوگوں نے جم کر خریداری کی.