(سرینگر) پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) نے 26 فروری کو سرینگر میں اپنی اکائیوں کی ایک میٹنگ طلب کی ہے جس میں جموں وکشمیر کی تازہ صورتحال و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔الائنس کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی، جو سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر بھی ہیں ، نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی اے جی ڈی 26 فروری کو سرینگر میں ایک میٹنگ منعقد کرے گی۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں جموں و کشمیر کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن میں نیشنل کانفرنس، پی ڈٰی پی، سی پی آئی (ایم) اور عوامی نیشنل کانفرنس شامل ہیں۔اس الائنس کا قیام پانچ اگست 2019 سے ایک رو قبل ہی عمل میں لایا گیا تھا۔