(شوپیان) ضلع شوپیاں کے کیگام علاقے میں جمعرات کی شام سی آر پی ایف کی 14 بٹالین گاڑی پر مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے گرینیڈ حملہ کیا گیا۔حملے میں کس کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے، تاہم حملے میں گاڑی کے ٹائر کو نقصان پہنچا ہے۔پولیس و فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور حملہ آوروں کو تلاش شروع کی ہے.










