(سرینگر) جموں و کشمیر پولیس نے گاڑی چرانے والے دو افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے چار گاڑیاں بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
Two car lifters arrested, Four stolen vehicles recovered by Srinagar Police.
Public is again requested to install High security number plates to avoid such thefts and vehicle related crimes. pic.twitter.com/Seyof3qD3L— Srinagar Police (@SrinagarPolice) February 17, 2022
ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ کچھ افراد کی طرف سے گاڑیاں چرانے کی ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سرینگر پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا اور ان کی تحویل سے دو گاڑیاں اور دو موٹر سائیکل بر آمد کئے۔گرفتار شدگان کی شناخت شیر امین ڈار ولد محمد امین ڈار ساکن کرسو راج باغ اور امتیاز احمد ڈار ولد غلام قادر ڈار ساکن خانیار سرینگر کے بطور کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر ہائی سیکورٹی نمبر پلیٹس لگائیں تاکہ ایسے واقعات کو پیش آنے سے روکا جا سکے.