• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
تنظیم نو ایکٹ کے تحت جو کچھ ہورہا ہے وہ غیر آئینی ہے: پی اے جی ڈی

تنظیم نو ایکٹ کے تحت جو کچھ ہورہا ہے وہ غیر آئینی ہے: پی اے جی ڈی

by امت ڈیسک
26/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) پیپلز الائنس فار گپکار الائنس (پی اے جی ڈی) نے حد بندی کمیشن کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی اے جی ڈی کو اس کمیشن کا بینادی ڈھانچہ منظور نہیں ہے۔پی اے جی ڈی کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے آج الائنس کے سرپرست ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی گپکار میں واقع رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ سب کچھ تنظیم نو ایکٹ کے تحت کیا جا رہا ہے جو بذات خود غیر قانونی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حد بندی کی بنیاد مردم شماری اور آبادی ہوتی ہے لیکن یہاں اس کو نظر انداز کیا گیا۔موصوف ترجمان نے کہا: ’تنظیم نو ایکٹ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے اور ہم اس بات پر قائم و دائم ہیں کہ پانچ اگست 2019 کو جو فیصلے لئے گئے جن کے تحت دفعہ370 کو منسوخ کیا گیا اور ریاست کو دو حصوں میں منقسم کیا گیا وہ سب غیر آئینی اور غیر قانونی تھے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ایک تاریخی ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا جو میں سمجتا ہوں کہ یہاں کے لوگوں کے لئے شرمناک امر ہے۔مسٹر تاریگامی نے کہا کہ دفعہ 370 کو جموں وکشمیر میں سخت لاک ڈاؤن اور انٹرنٹ سہولیات پر سخت پابندیوں کے بیچ منسوخ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم حد بندی کشمین کے خلاف نہیں ہیں لیکن یہ عمل ملک میں سال 2026 میں انجام دیا جانے والا تھا۔ان کا کہنا تھا: ’حد بندی عمل جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں ہو رہا ہے جبکہ لداخ یونین ٹریٹری میں سر نو حد بندی نہیں ہو رہی ہے اور سات نشستوں کو بڑھایا جا رہا ہے جو ہماری سمجھ سے باہر ہے‘۔موصوف ترجمان نے کہا کہ حد بندی کی بنیاد مردم شماری اور آبادی پر ہوتی ہے لیکن یہاں ان بنیادوں کو نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جموں کشمیر کے لوگوں سے لاتعلقی نہ کریں اور ان کے مشکلات پر خاموشی اختیار نہ کریں کیونکہ ایسا ملک کے لئے ٹھیک نہیں ہوگا۔پی اے جی ڈی کے وائٹ پیپر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مسٹر تاریگامی نے کہا: ’ بی جے پی جب سے اقتدار میں آئی تب سے پرانے بھارت کے بجائے نیا بھارت بنانے کی بات کرتی ہے‘۔انہوں نے کہا: ’بی جے پی جس نیا کشمیر کی بات کرتی ہے وہ فریب ہے۔ یہ وہ نیا کشمیر نہیں ہے جس کی بنیاد شیخ محمد عبداللہ نے رکھی تھی جس نے تاناشاہی حکومت کو ختم کیا تھا اور یہاں زمینداروں کو اپنے حقوق دئے تھے‘۔ان کا کہنا تھا جموں وکشمیر پہلی ریاست تھی جہاں تعلیم کو یونیورسٹی سطح تک ]پہنچایا گیا تھا اور سب کو مفت تعلیم کا حق دیا گیا تھا۔یوسف تاریگامی نے کہا کہ بی جے پی کے نیا کشمیر میں سیاسی ورکروں اور پریس پر قدغن ہے اور ان کی پالسیوں کے خلاف بات کرنے والوں کو جیل بھیج دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا: ’ہم بی جے پی اور جموں کشمیر انتظامیہ کو چلینج کرتے ہیں کہ وہ ہمارے وائٹ پیپر کے مقابلے میں اپنا وائٹ پیپر پیش کریں‘۔ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد لوگوں کے ساتھ نوکریوں، تعمیر ترقی، سرمایہ کاری کے تمام وعدؤں کو پورا کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔رئیل اسٹیٹ کے تحت سرمایہ کاری کرنے کے متعلق بات کرتے ہوئے موصوف ترجمان نے کہا: ’کس رئیل اسٹیٹ کی بات کرتے ہیں ہمیں بتائیں کہ دفعہ370 کی تنسیخ کے بعد جموں کے کس نوجوان کو نوکری دی گئی کشمیر کی بات چھوڑیں‘۔انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کے اراکین کو ایک بحث و مباحثے میں شرکت کی دعوت دیں گے اور اس کی کاپیاں صدر جمہوریہ کی خدمت میں ارسال کریں گے۔مسٹر تاریگامی نے کہا کہ دلی سے جموں و کشمیر تک حکومت جس ڈگر پر چل رہی ہے اس سے جموں و کشمیر خاص کر وادی کے لوگوں کا جینا حرام ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں سیاسی جماعتوں کے کارکن اور پریس زیر عتاب ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حد بندی کمیشن نے بی جے پی کے حق میں کام کیا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Next Post

مگر کوٹ علاقے میں پسیاں گرآنے سے سرینگر جموں شاہراہ پر آمد و رفت معطل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
مگر کوٹ علاقے میں پسیاں گرآنے سے سرینگر جموں شاہراہ پر آمد و رفت معطل

مگر کوٹ علاقے میں پسیاں گرآنے سے سرینگر جموں شاہراہ پر آمد و رفت معطل

جموں کشمیر سے عسکریت کا جڑ سے ختم کرنے تک چین کی سانس نہیں لیں گے : منوج سنھا

محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین ہوں گے مستقبل 

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

اننت ناگ میں مقامی جنگجو گرفتار: پولیس کا دعویٰ

بٹہ مالو سرینگر میں مشتبہ جنگجووں کی فائرنگ میں پولیس انسپکٹر زخمی

بٹہ مالو سرینگر میں مشتبہ جنگجووں کی فائرنگ میں پولیس انسپکٹر زخمی

صوبائی کمشنر، آئی جی پی کشمیر نے جامع مسجد سرینگر کا دورہ کیا

صوبائی کمشنر، آئی جی پی کشمیر نے جامع مسجد سرینگر کا دورہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »