(سرینگر) پولیس نے ضلع اننت ناگ میں سرگرم جنگجو کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کی تحویل سے پستول اور قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوار کے روز سیکورٹی فورسز نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک جنگجو کو دھر دبوچ کر اُس کے قبضے سے ایک پستول برآمد کرکے ضبط کیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملی ٹینٹ کی شناخت شاہد ٹھوکر ولد محمد اقبال ٹھوکر ساکن نوسی پورہ کیگام شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔