(رام بن) سرینگر جموں قومی شاہراہ کے مختلف مقامات پر پسیاں گرآنے کی وجہ سے شاہراہ کو آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ پر مگر کوٹ کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ہے۔ ٹریفک پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پسیوں کی وجہ سے مگر کوٹ میں بندہو گئی ہے، لوگوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ کلیئرنس کا کام مکمل ہونے تک شاہرا ہ پر سفر نہ کریں.
Jammu srinagar NHW blocked at Makerkote due to landslide, people are requested not to travel on Jmu-Sgr NHW till the clearance work is completed @JmuKmrPolice
— J&K Traffic Police (@Traffic_hqrs) February 26, 2022










