• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, فروری ۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حد بندی کمیشن نے 7اسمبلی نشستوں کی تجویز کی

فائل فوٹو

ایسو سی ایٹ ممبران کی جانب سے پیش کئے گئے بیشتر اعتراضات حد بندی کمیشن نے مسترد کردیئے

4مارچ تک پبلک ڈومین میں عبوری رپورٹ پیش کرنے کے امکانات، 15مارچ کے بعد کمیشن جموں و کشمیرکادورہ کرےگا

by امت ڈیسک
01/03/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) حد بندی کمیشن نے ایسو سی ایٹ ممبران کی جانب سے پیش کئے گئے اعتراضات میں سے چند ایک کوہی نوٹس لیا،جبکہ 70%اعتراضات کو کوئی اہمیت نہیں دی ۔حدبندی کمشن کی جانب سے ایک اور رپورٹ چار مارچ تک پبلک ڈومین میں لائی جارہی ہے تاکہ ایسوسی ایٹ ممبران اور سیاسی پارٹیاں عوامی حلقے اس پراپنے اعتراضات سامنے لاسکے۔ 15مارچ کے بعد حدبندی کمشن جموں و کشمیرکے دورے پرآ رہاہے اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے ساتھ حد بندی کے سلسلے میں کمشن کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کریگا ۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حدبندی کمشن نے ایسو سی ایٹ ممبران مختلف سیاسی پارٹیوں انجمنوں اور غیرسرکاری اداروں کی جانب سے عبوری رپورٹ کے بعد پیش کئے گئے اعتراضات میں صرف 15%کے قریب اعتراضات پر سنجیدگی کامظاہرہ کیاہے اور 85%اعتراضات کی طرف کوئی تو جہ نہیں دی ۔نیشنل کانفرنس سے تعلق رکھنے والے تین ایسو سی ایٹ ممبر ڈاکٹرفاروق عبداللہ، محمد اکبر لون اور ریٹائرڈ حسنین مسعودی کی جانب سے جواعتراضات عبوری رپورٹ منظرعام پرآنے کے بعد پیش کئے گئے تھے ان میں سے چند ایک اعتراضات کا حدبندی کمشن نے سنجیدہ نوٹس لیا۔حبہ کدل ،کوکر ناگ ،شانگس اسمبلی حلقوں کے نام تبدیل کر دیئے گے تھے ان حلقوں کانام پھر سے بحال کیاگیا،جبکہ اننت ناگ پارلیمانی حلقے کوپونچھ راجوری کے ساتھ جوڑنے کے اعتراضات کوحدبندی کمشن نے مسترد کردیا ۔نیشنل کانفرنس نے جموں کے لئے چھ اور وادی کے لئے ایک اسمبلی نشست کی رپورٹ کوبھی مسترد کیاتھااور مردم شماری کی بنیاد پراسمبلی حلقوں کاقیام عمل میں لانے کامطالبہ کیاتھا۔حدبندی کمشن نے ا سے بھی اہمیت نہیں دی ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر ڈاکٹر جتندر سنگھ اور جگل کشور کی جانب سے جواعتراضات پیش کئے گئے تھے ان میں سے کئی اعتراضات کوصحیح ٹھہراتے ہوے حدبندی کمشن نے سچیت گڑھ اسمبلی حلقوں کوپھرسے بحال کیا۔جموں سیٹ کوبھی راحت دلائی گئی پونچھ راجوری کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے جواعتراضات کیے گئے ان میں سے کئی ایک کوماناگیاتاہم مجموعی طور پرحد بندی کمشن نے 80 فیصد اعتراضات کوسختی کے ساتھ مسترد کردیاہے اور کمشن کی جانب سے چار مارچ تک پبلک ڈومین کے لئے ایک اور رپورٹ منظر عام پرلایاجارہاہے تاکہ ایسو سی ایٹ ممبران سیاسی پارٹیاں اور عوام اپنے اعتراضات پیش کرے اور ان کے بعدحدبندی کمشن کی جانب سے حتمی رپورٹ سامنے لائی جائیگی ۔حد بندی کمشن پندرہ مارچ کے بعد جموں و کشمیرکادورہ کریگا اور اس دورے کے دوران کمشن حدبندی کے سلسلے میں جموں و کشمیر انتظامیہ کے ساتھ تبادلہ خیال کریگا ۔اپنے دورے کے دوران ایسو سی ایٹ ممبران سیاسی پارٹیوں یامختلف مکتب ہائی فکرافرادکے ساتھ ملاقات کرنے یانہ کرنے کے بارے میں ابھی تک کمشن نے کسی بھی طرح کاعندیہ نہیں دیاہے.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مرکزی اقلیت کی وزارت کی جانب سے غیر معمولی احکامات صادر

Next Post

طویل عرصے بعد کشمیر میں آج اسکول کھل گئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں نئے انتظامی یونٹس قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں نئے انتظامی یونٹس قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: عمر عبداللہ

07/02/2026
افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

07/02/2026
اسلام آباد دھماکہ : بھارت نے پاکستان کے الزامات کو مسترد کر دیا

اسلام آباد دھماکہ : بھارت نے پاکستان کے الزامات کو مسترد کر دیا

07/02/2026
پاکستان میں  مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

پاکستان میں مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

06/02/2026
میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

06/02/2026
گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

06/02/2026
Next Post
جموں کشمیر میں بہت جلد سکولوں کو دوبارہ کھول دیا جائے گا

طویل عرصے بعد کشمیر میں آج اسکول کھل گئے

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

صنعت نگر میں سی آر پی ایف اہلکار کی مبینہ خودکشی

جموں و کشمیر کیجول لیبررس یونائیٹڈ فرنٹ کا سرینگر میں احتجاج

جموں و کشمیر کیجول لیبررس یونائیٹڈ فرنٹ کا سرینگر میں احتجاج

نیسبل بانڈی پورہ گرام سبھا کی میٹنگ میں ہاتھا پائی، سرپنچ سمیت چار زخمی

نیسبل بانڈی پورہ گرام سبھا کی میٹنگ میں ہاتھا پائی، سرپنچ سمیت چار زخمی

80 فیصد جرائم کا تعلق منشیات سے جڑا، منشیات فروشوں کی جائیداد ضبط کی جائے گی: ڈی سی سرینگر

80 فیصد جرائم کا تعلق منشیات سے جڑا، منشیات فروشوں کی جائیداد ضبط کی جائے گی: ڈی سی سرینگر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »