• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
80 فیصد جرائم کا تعلق منشیات سے جڑا، منشیات فروشوں کی جائیداد ضبط کی جائے گی: ڈی سی سرینگر

80 فیصد جرائم کا تعلق منشیات سے جڑا، منشیات فروشوں کی جائیداد ضبط کی جائے گی: ڈی سی سرینگر

by امت ڈیسک
02/03/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) ضلع ترقیاتی کمشنرسرینگر اعجاز اسد نے بتایا کہ منشیات فروشوں کی جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کیا جائے گا اور اس پر بھی کام شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سرینگر میں ہونے والے اسی فیصد جرائم کا تعلق منشیات سے جڑا ہوا ہے لہذا اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر بڑے پیمانے پر مہم شروع کی گئی ہے۔اس موقع پر ایس ایس پی سرینگر راکیش بلوال نے کہاکہ منشیات کے کاروبار کے لئے استعمال میں لائی جارہی جائیداد یا منشیات کے پیسے سے بنائی گئی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کرنے کی خاطرمحکمہ مال کو آگاہی فراہم کی گئی ہے۔ان باتوں کا اظہار ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے سرینگر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر اعجاز اسد نے بتایا کہ پچھلے کئی دنوں سے ضلع انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ طورپر منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے دو دنوں کے دوان ایک درجن سے زائد جگہوں پر چھاپے ڈالے گئے جس دوران بڑی مقدار میں قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔اُن کے مطابق ضبط شدہ قابل اعتراض مواد کی جانچ پڑتال کے دوران پولیس کو بہت سارے سراغ ملے ہیں ۔اعجاز اسد نے بتایا کہ منشیات فروشوں کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کو بھی این ڈی بی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کیاجائے گا اور اس پربھی کام شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ منشیات متاثرین کی سرکاری اسکیموں کے تحت باز آباد کاری کی جائے گی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ سرینگر میں ہونے والے 80 فیصد جرائم کا تعلق منشیات سے جڑا ہوا ہے لہذا اس کا قلع قمع کرنا اب ناگزیر بن گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رہے گی اور کسی کو بھی نوجوان نسل کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔موصوف ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے بھی احکامات جاری کئے کہ منشیات کے کاروبار کو پوری طرح سے ختم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جائیں۔اس موقع پر ایس ایس پی سرینگر راکیش بلوال نے کہا کہ منشیات کے ساتھ بلواسط یا بلاواسط طورپر جڑے افراد کو اب بخشا نہیں جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ سرینگر پولیس نے ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے شہر بھر میں بڑے پیمانے پر منشیات مخالف مہم شروع کی ہے جس کے زمینی سطح پر ثمر آور نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ منشیات کے لئے استعمال کی جانے والی یا منشیات کے پیسے سے بنائی گئی جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ متعدد منشیات فروشوں کی جائیداد کی شناخت کی گئی ہے اور بہت جلد اُن کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ مال کو بھی اس بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ہے اور بہت جلد اُن کی جائیدادوں کو سیل کیا جائے گا۔لاٹری کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایس ایس پی نے بتایا کہ یہ غیر قانونی کام ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے کئی دنوں کے دوران سرینگر پولیس نے قمار بازوں کے خلاف دس ایف آئی آر درج کئے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نیسبل بانڈی پورہ گرام سبھا کی میٹنگ میں ہاتھا پائی، سرپنچ سمیت چار زخمی

Next Post

پی اے جی ڈی کے وائٹ پیپر سے متعلق بھاجپا کا ردعمل بوکھلاہٹ کے سوا کچھ نہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
پی اے جی ڈی کے وائٹ پیپر سے متعلق بھاجپا کا ردعمل بوکھلاہٹ کے سوا کچھ نہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

پی اے جی ڈی کے وائٹ پیپر سے متعلق بھاجپا کا ردعمل بوکھلاہٹ کے سوا کچھ نہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

کولگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں پنچ ہلاک

کولگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں پنچ ہلاک

حریت کانفرنس کے وائس چیرمین غلام احمد گلزار پی ایس اے کے تحت گرفتار

حریت کانفرنس کے وائس چیرمین غلام احمد گلزار پی ایس اے کے تحت گرفتار

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں روس کے خلاف  قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں روس کے خلاف قرارداد منظور

سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر تین روز بعد ٹریفک بحال، مغل روڈ بند

سرینگرجموں شاہراہ کچھ گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد ٹریفک کے لئے بحال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »