(سرینگر) مختلف سرکاری محکموں میں تعینات سیکنڑوں عارضی ملازموں نے بدھ کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبات خاص طور پر نوکریوں کو مستقل کرنے کے مطالبے کو لے کر احتجاج درج کیا۔جموں و کشمیر کیجول لیبررس یونائیٹڈ فرنٹ کے بینر تلے احتجاج کرنے والے یہ احتجاجی ملازمین جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس بھی اٹھا رکھے تھے۔ واضح رہے چند روز قبل محکمہ بجلی میں کام کرنے والے بارہ ہزار عارضی ملازموں کی نوکریوں کو مستقل کرنے کا اعلان کیا گیا۔











