(بانڈی پورہ) ضلع بانڈی پورہ ضلع میں بدھ کو سنبل-سوناوری کے نسبل علاقے میں ٹینگ پورہ گرام پنچایت کی گرام سبھا میٹنگ کے دوران کسی بات پر دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے بعد ایک سرپنچ سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کچھ مقامی پنچایت ممبران نے گرام سبھا کی میٹنگ کے دوران دوسرے گروپ کے خیال کی مخالفت کی اور دونوں گروپوں میں لفظی جنگ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ یہ جھگڑا جلد ہی ایک بھرپور لڑائی میں بدل گیا کیونکہ گاؤں والوں کے دو گروپ آپس میں تصادم میں آگئے جس کے دوران مقامی سرپچ اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔اہلکار نے بتایا کہ زخمیوں کو سنبل ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے سرپنچ کی شناخت راتھر مہراج کے طور پر کی گئی ہے جسے مزید علاج کے لیے سرینگر کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس بعد میں پہنچی اور جھگڑے میں ملوث افراد سے پوچھ گچھ کی اور متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔