(سرینگر) مرکزی حکومت نے وقف بورڈ کی انتظامیہ چلانے کے لئے چار ممبران کو نامزد کر کے انہیں تعینات کرنے کے احکامات صادر کردیئے تاکہ وقف بورڈ میں تعمیرر وترقی اوردوسرے کام کاج چلانے کے لئے اقدامات اٹھائے جاسکے ۔مرکزی اقلیتی امور کی وزارت نے جموں و کشمیرکاخصوصی درجہ واپس لینے کے بعد وقف بورڈ کے لئے چار ممبران کاانتخاب کرکے ان کے تعیناتی عمل میں لانے کے احکامات صادر کئے ہے ۔ڈاکٹردرخشاں اندرابی، سید محمدحسین ،ڈاکٹرغلام نبی حلیم اور سہیل کاظمی کے علاوہ نواب دین ریجنل ڈائریکٹر کی حیثیت سے وقت بورڈ میں اپنی خدمات انجام دینگے ۔جموں و کشمیر کاخصوصی درجہ واپس لینے کے بعد وقف بورڈ جوکہ خودمختا رادارہ ہے جسکااپناآئینہ ہے وہ بھی 31اکتوبر 2019کو نافذالعمل ہونے کے بعد منسوخ ہوگیاتھااور پچھلے دو برسوں سے وقف بورڈ بغیر ممبران کے اپنی خدمات انجام دے رہاتھا تاہم ابھی تک اقلیتی امور کی وزارت نے وقف بورڈ کے لئے بورڈ آ ف گورنرس کاقیام عمل میں لانے کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے ہے او رنہ ہی مزکورہ افراد کوتعینات کرنے کے بارے میں بورڈ آف گورنرس کی حیثیت سے تعینات کرنے کاکوئی عندیہ دیاہے ۔مرکزی اقلیتی وزارت کی جانب سے صرف مزکورہ افراد کی تعیناتی کے احکامات صادر کئے گئے ہے اور ان کی میعاد پانچ برسوں کے لئے ہوگی.