(کولگام) کولگام ضلع کے سرندرو گاؤں میں بدھ کی شام مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک پنچ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ کولہ پورہ نامی گائوں میں (ڈپٹی سر پنچ) پنچ محمد یعقوب ڈار ولد غلام محمد ساکن سرندو کولگام پر شام دیر گئے اسلحہ برداروں نے نزدیک سے گولیاں چلائیں اور وہ شدید طور پر زخمی ہوا، اسے فوری طور پر ضلع اسپتال کولگام پہنچایا گیا تاہم وہ تب تک دم توڑ چکا تھا۔
میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر مظفر زرگر نے اس بارے میں بتایا کہ مہلوک شخص کو جب اسپتال پہنچایا گیا تو وہ تب تک دم توڑ چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسکی گردن اور سینے میں گولیاں لگی تھیں۔ واقعہ کے فوراً بعد پولیس و فورسز اہلکار یہاں پہنچ گئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کی۔










