(سرینگر) مسلسل 30 ہفتوں تک بند رہنے کے بعد بالآخر حکام نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دے دی. آج سینکڑوں لوگوں نے یہاں نماز جمعہ ادا کی. جامع مسجد کے آس پاس علاقے میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے، جگہ جگہ پولیس و سی آر پی ایف کے اہلکار تعینات کئے گئے تھے. واضح رہے اس سے قبل گزشتہ دنوں صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولی نے آئی جی پی کشمیر زون وجے کمار کے ہمراہ تاریخی جامع مسجد کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا تھا. یاد رہے میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق کو جامع مسجد میں خطاب کی اجازت نہیں دی گئی، میرواعظ گزشتہ تین برسوں برسوں سے اپنے گھر واقع نگین میں نظر بند ہیں.