(سرینگر) ڈپٹی کمیشنر سرینگر کے ایک حکمناے کے بعد پولیس نے حریت کانفرنس کے نائب چیرمین غلام احمد گلزار کو گرفتار کیا ہے۔ حریت نائب چیرمین کی گرفتاری پولیس کی جانب سے ان کے بارے میں تیار کردہ ڈوزئیر کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "غلام احمد ڈار المعروف غلام احمد گلزار ولد عبدالصمد ڈار ساکنہ کریری پٹن بارہمولہ حال گنگہ بگ ٹینگہ پورہ کو 28 فروریکے روز ہی پی ایس اے (DMS/22/PSA/137) کے تحت بٹہ مالو پولیس اسٹیشین سے وابستہ اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا۔ وہ اس وقت سرینگر کے سینٹرل جیل میں قید ہیں۔” اُنہوں نے مزید کہا کہ "غلام احمد گلزار حریت کے رکن کی حیثیت سے ریڈیو پاکستان کو تضحیک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات دے رہے تھے۔ اور سرینگر شہر میں امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے’۔