(سرینگر) سرینگر کے مضافاتی علاقے کھنموعہ میں بدھ کی شام نامعلوم افراد نے ایک سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرپنچ جس کی شناخت سمیر احمد بٹ کے نام سے ہوئی ہے، پر نامعلوم بندوق برداروں نے فائرنگ کی۔حکام نے بتایا، ”وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا“۔
اطلاعات کے مطابق موصوف سرپنچ کا تعلق پی ڈی پی سے تھا.










