(پلوامہ) ضلع پلوامہ کے بٹہ پورہ علاقے میں فورسز اہلکاروں اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ پلوامہ تصادم آرائی میں ایک جنگجو مارا گیا جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔
#PulwamaEncounterUpdate: 01 #terrorist killed. #Operation going on. Further details shall follow. @JmuKmrPolice https://t.co/WR3F0iFbBO
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) March 10, 2022
قبل ازیں جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر فورسز اہلکاروں نے پلوامہ کے نائینہ بٹہ پورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریش شروع کر دیا۔ پولیس بیان کے مطابق جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم ایک مشکوک مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔










