(ادھم پور) ادھم پور کے سلاتھیہ چوک میں ایک پر اسرار دھماکے میں ایک شہری از جان جبکہ پندرہ دیگر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ادھم پور کے سلاتھیہ چوک جہاں لوگوں کی کافی بھیڑ رہتی ہے، میں کی دوپہر کو ایک پر اسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شہری کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ پندرہ دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فوراً بعد فورسز اہلکار موقع پر پہنچے اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی۔ خیال رہے ضلع ادھم پور خصوصا سلاتھیا چوک سیکورٹی کے اعتبار سے کافی حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ آرمی کا ناردرن کمانڈ ہیڈ آفس اور ائر فورس اسٹیشن ضلع ادھومپور میں واقع ہیں۔ سیکورٹی اعتبار سے حساس علاقے میں دھماکہ فورسز کے لیے ایک بڑا چیلنچ ہے۔