(رام بن) سرینگر جموں قومی شاہراہ، جمعرات کو ناچلانہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گٸی ہے۔ ٹریفک حکام کے مطابق بانہال اور رام بن کے درمیان پڑنے والے علاقے ناچلانہ میں ملبہ ہٹانے کے لیے آدمیوں اور مشینری کو کام میں لگایا گیا تھا۔ یاد رہے لینڈ سلائیڈنگ کے بعد محکمہ ٹریفک نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ جموں سرینگر ہائی وے پر کلیئرنس کا کام مکمل ہونے تک سفر نہ کریں۔ محکمہ ٹریفک کے ایک اہلکار نے بتایا، "ہائی وے اب گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھل چکی ہے اور پھنسے ہوئے گاڑیوں کو نکالا جا رہا ہے“۔