(سرینگر) پولیس کے مطابق سرینگر کے حضرت بل علاقے میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان مختصر تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے ایک بیان میں کہا، "سرینگر پولس نے حضرت بل کے علاقے میں ایک عسکریت پسند کو مار گرایا جب کہ دو دیگر کی تلاش جاری ہے جو انکاؤنٹر کے مقام سے فرار ہو گئے تھے”۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے انکاؤنٹر کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مارے گئے جنگجو کی شناخت ٹی آر ایف سے وابستہ حیدر کے طور پر ہوئی ہے اور وہ پچھلے 6 ماہ سے سرینگر میں سرگرم تھا۔ آئی جی پی کا مزید کہنا تھا کہ حیدر اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ درگاہ حضرتبل کے گیٹ پر ڈیوٹی دے رہے پولیس گاڈ سے ہتھیار چھینے آیا تھا۔ ان کا کہا تھا کہ پولیس مذکورہ موڈیل کو مسلسل ٹریک کررہے تھے جس دوران انکاؤنٹر ہوا۔
#SrinagarEncounterUpdate: Killed terrorist identified as Manzoor @ Haider @ Hamza, a #Pakistani national, affiliated with proscribed #terror outfit LeT/TRF. He was associate of top LeT/TRF cmdr Mehran. His killing is a big success: IGP Kashmir@JmuKmrPolice https://t.co/j7GVtkOtZG
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) March 10, 2022
آئی جی پی کا کہنا تھا کہ دو اور جنگجو موقعے سے فرار ہوگئے اور ان کی تلاش جاری ہے۔