(پلوامہ) پلوامہ ضلع کے نینا بٹہ پورہ علاقے میں فورسز کے ساتھ ایک تصادم میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجو مارے گئے ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ نینا بٹہ پورہ میں ایک آپریشن میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند مارے گئے۔ افسر نے مزید کہا کہ دونوں عسکریت پسندوں کو ہتھیار ڈالنے کا کافی موقع دیا گیا، تاہم انہوں نے ہتھیار ڈالنے کی پیشکش سے انکار کر دیا۔
#PulwamaEncounterUpdate: Another #terrorist killed (Total=2), both affiliated with proscribed #terror outfit LeT. Search going on. #Incriminating materials including arms & ammunition recovered. Further details shall follow. @JmuKmrPolice https://t.co/fMi0oKHgc3
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) March 10, 2022
حکام نے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر بانہال سے بڈگام ضلع کے درمیان ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی۔ آئی جی پی کشمیر نے پہلے بتایا تھا کہ مسجد کو کوئی نقصان نہ پہنچنے کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی احتیاط برتی گئی تھی کیونکہ عسکریت پسند مسجد کے نزدیک ایک ڈھانچے میں چھپے ہوئے تھے۔ قبل ازیں جموں و کشمیر پولیس کے ذریعہ تیار کردہ ایک مخصوص ان پٹ پر، پولیس کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ مقام کی تلاش میں تیزی لائی، چھپے ہوئے جنگجوؤں نے فورسز پر گولی چلائی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔