(اننت ناگ) ضلع اننت ناگ کے سرنل کاڈی پورہ علاقے میں آرمی گوڈ ول اسکول گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 11طالب علم زخمی ہوئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر کو اننت ناگ کے سرنل کاڈی پورہ کے نزدیک آرمی گوڈ ول اسکول کی ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں اُس میں سوار 11طلاب زخمی ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی طالب علموں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا جہاں سے کئی ایک کو ضلع اسپتال اننت ناگ ریفر کیا گیا ہے۔