(سرینگر) پلوامہ کے مرن چوک میں مشتبہ جنگجووں نے بینک محافظ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹی پی برانچ مرن چوک پلوامہ میں تعینات ایک بینک گارڈ پر ملی ٹینٹوں نے فائرنگ کی جس وجہ سے ایک گولی اُس کے پیر میں پیوست ہوئی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی محافظ کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا۔ حملہ آور بنک گاڈ کی رائفل چھیننے کے فرار ہونے میں کامیاب رہے.