(سرینگر) پرائیوٹ اسکولوں کی کمیٹی فار فیس فکزیشن اینڈ ریگولیٹری کمیٹی (ایف ایف آر سی ) نے نجی اسکولوں کو ٹرانسپورٹ فیس میں بارہ فیصد اضافہ کرنے کی اجازت دی ہے۔ اسکولوں کے فیس کے تعین اور ضابطے کی کمیٹی (ایف ایف آر سی ) نے جمعے کے روز ایک حکم نامہ جاری کیا جس کے تحت پرائیوٹ اسکول انتظامیہ کو ٹرانسپورٹ فیس میں 12 فیصد اضافہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ ایف ایف آر سی کے مطابق نجی اسکولوں کی انتظامیہ کو ٹرانسپورٹ فیس میں بارہ فیصد اضافہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے جو کہ ونٹر زون میں اکتوبر 2019 اور سمر زون میں فروری 2020 میں ٹرانسپورٹ کی سہولیت حاصل کرنے والے طلبا ادا کر رہے تھے۔