(کولگام) کولگام کے اڈورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے سرپنچ کو گولی مارکر ہلاکردیا۔ تفصیلات کے مطابق بندوق برداروں نے شام کے وقت اڈورہ علاقے میں سرپنچ کو گولی مار دی، حملے میں سرپنچ زخمی ہوا۔ سرپنچ کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مرداہ قرار دیا۔ اس پیچ فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق سرپنچ بی جے پی سے منسلک ہے اور اس کی شناخت شبیر احمد میر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ "نامعلوم عسکریت پسندوں نے شبیر احمد میر ولد محمد عبداللہ پر ان کے آبائی گاؤں اڈورہ میں گولی مار دی۔ گولی سرپنچ کے پیٹ میں لگی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "سرپنچ کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ۔










