• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پنچوں و سر پنچوں کے لئے سرینگر اور شوپیاں میں رہائش کے معقول انتظامات کئے گئے ہیں : ایس ایس پی شوپیاں

پنچوں و سر پنچوں کے لئے سرینگر اور شوپیاں میں رہائش کے معقول انتظامات کئے گئے ہیں : ایس ایس پی شوپیاں

by امت ڈیسک
13/03/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) ایس ایس پی شوپیاں کا کہنا ہے کہ چھوٹی پورہ گاوں میں ہفتے کی شام کو سی آر پی ایف اہلکار کے قتل میں ملوث جنگجو اور اُس کے ساتھی کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سی آر پی ایف اہلکار پر پیچھے سے حملہ کیا گیا اور اُس پرگولیوں کے تین راونڈ فائر کئے گئے تھے۔پنچوں اور سرپنچوں کی سیکورٹی کے بارے میں ایس ایس پی نے بتایا کہ سرینگر کے ساتھ ساتھ ضلع شوپیاں میں بھی پنچایت نمائندوں کے لئے سیکورٹی کے معقول انتظامات کئے گئے ہیں ۔شوپیاں میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی شوپیاں امرت پال سنگھ نے بتایا کہ ہفتے کی شام کو چھوٹی پورہ شوپیاں میں ملی ٹینٹوں نے ایک سی آر پی ایف اہلکار پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس وجہ سے اُس کی موت واقع ہوئی۔انہوں نے کہاکہ اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر سلامتی اداروں نے علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا جس دوران ایک مشکوک نوجوان رخسار احمد ٹھوکر کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی ۔انہوں نے بتا یا کہ مذکورہ نوجوان کی نشاندہی پر اُس کے ساتھی عامر احمد دیوان کو بھی حراست میں لے کر اُس کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا جبکہ ملی ٹینسی کے اس واقعے کو انجام دینے کی خاطر استعمال میں لائی گئی ایک موٹر سائیکل کو بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار جنگجو اور اُس کے ساتھی نے اپنا جرم قبول کیا ہے۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ لشکر طیبہ کمانڈر عابد رمضان شیخ کی ہدایت پر گرفتار ملی ٹینٹ اور اُس کے ساتھی نے سی آر پی ایف اہلکار پر حملہ کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ ضلع میں اس طرح کے واقعات پر روک لگانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضلع شوپیاں میں حالات معمول پر آرہے ہیں اور کسی کو بھی پُر امن حالات کو درہم برہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سینئر سپر انٹنڈنٹ آف پولیس کے مطابق ضلع میں سرگرم ملی ٹینٹوں اور اُن کے معاونین کے خلاف آپریشن جاری رہیں گے۔پنچوں سر پنچوں کو نشانہ بنانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایس ایس پی نے بتایا کہ پنچایت نمائندوں کو محفوظ رہائشی سہولیات فراہم کرنے کی خاطر سرینگر کے ساتھ ساتھ ضلع شوپیاں میں بھی انتظامات کئے گئے ہیں. انہوں نے بتایا کہ اگر کسی سرپنچ یا پنچ کو سیکورٹی کی ضرورت ہے تو اُنہیں اس حوالے سے پولیس کے ساتھ رابط قائم کرنا چاہئے۔اُن کے مطابق پولیس کی جانب سے تمام حفاظتی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں لہذا اس حوالے سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امریکی شخص نے نیا ملک بنانے کےلیے جزیرہ خرید لیا

Next Post

سرینگر کے مشہور سنڈے مارکیٹ کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر آج بند رکھا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

01/02/2026
جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
Next Post
سرینگر کے سنڈے مارکیٹ میں لوگوں کا بھاری رش

سرینگر کے مشہور سنڈے مارکیٹ کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر آج بند رکھا گیا

شیخ حمزہ کالونی بٹہ مالو میں آتشزدگی: 7 رہائشی مکان خاکستر

شیخ حمزہ کالونی بٹہ مالو میں آتشزدگی: 7 رہائشی مکان خاکستر

حد بندی کمیشن نے 7اسمبلی نشستوں کی تجویز کی

حد بندی کمیشن تجاویزی رپورٹ بھارت اور جموں و کشمیر کے گزٹوں میں شائع

عام بجٹ 2022: کیا سستا، کیا مہنگا؟

جموں و کشمیر کا بجٹ آج پارلیمنٹ میں ہوگا پیش ہوگا

کشمیر پریس کلب تنازعہ:  حکومت نےکلب کی الاٹمنٹ منسوخ کردی ہے، عمارت کا کنٹرول اسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے

جموں و کشمیر انتظامیہ صحافیوں کو عسکریت پسندوں کا ہمدرد اور ملک دشمن سمجھتی ہے: پریس کونسل آف انڈیا کی رپورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »