(بارہمولہ) بارہمولہ کے علاقے وگیلا واگورہ میں مٹی نکالنے کے دوران گر آیی پسی کی زد میں آکر دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وگیلہ کے دو مقامی افراد علی محمد ملک ولد فاروق احمد ملک اور غلام محمد میر ولد علی محمد میر منگل کی شام مٹی نکالنے کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئے۔ دریں اثناء ایک لاش نکال لی گئی ہے اور دوسری لاش برآمد ہونا باقی ہے تاہم دو زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کی حالت مستحکم ہے۔ دریں اثناء مقامی لوگ اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔