(مدینہ منورہ) مسجد نبوی ﷺ میں 12سال سے کم عمربچوں کے داخل ہونے پرعارضی طورپرپابندی عائد کردی گئی۔ مسجد نبوی ﷺ کے امورکے نگران محکمے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسجد نبوی ﷺ اوراس کے احاطے میں 12 سال سے کم عمر کے بچوں کوداخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پابندی عارضی طورپرعائد کی گئی ہے۔
Update:
The General Presidency for the Affairs of the Prophet’s Mosque has temporarily halted the entry of Children under the age of 12 into the Prophet’s Mosque and its courtyards
— Inside the Haramain (@insharifain) March 14, 2022
محکمے نے 12 سال سے کم عمر بچوں پرعارضی پابندی کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی ویڈیوز میں بچوں کومسجد نبوی ﷺ میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
#أذوا_الرسول_بأصواتهم
هل تحولت ساحات الحرم النبوي الشريف لملاهى أطفال الأسر دون مراعاة لقدسية المكان وروحانيته ودونما حياء من الله ثم عباده المصلين الركع السجود يا @ReasahAlharmain ؟!
للأسف الشديد هذا المقطع وغيره من مقاطع أخرى تتردد على مواقع التواصل دون أن تحرك أحدا للرد عليها؟ pic.twitter.com/lAPGEghOhv— الشريف فواز بن ذاكر العبدلي – نختلف ويبقى الود – (@fawazgmailcom3) March 12, 2022
سوشل میڈیا صارفین نے مسجد نبوی ﷺ تقدس کا برقرار نہ رکھنے پروالدین کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔