• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نوگام سرینگر انکاؤنٹر: لشکر طیبہ سے وابستہ 3 عسکریت پسند ہلاک، پولیس کا دعوی

نوگام تصادم:لشکر طیبہ کے تین جنگجو جاں بحق، ملی ٹینٹ شاہراہ پر حملے کی طاق میں تھے:آئی جی پی کشمیر

by امت ڈیسک
16/03/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) سرینگر کے نوگام علاقے میں فورسز اور جنگجووں کے درمیان تصادم آرائی میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ تین مقامی جنگجو مارے گئے. کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جنگجووں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر  فورسز نے منگل کی رات دیر گئے نوگام علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران رات کے قریب دو بجے فائرنگ شروع ہوگئی لیکن ہم نے آپریشن کو روک لیا اور پہلے عام شہریوں کو باہر نکالا۔موصوف آئی جی پی نے کہا کہ اس تصادم آرائی کے دوران لشکر طیبہ کے تین مقامی جنگجو مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ تینوں جنگجو دس روز قبل کھنموہ میں سمیر احمد بٹ نامی سرپنچ کی ہلاکت میں ملوث تھے جبکہ وہ قومی شاہراہ پر فورسز پر حملوں کی بھی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔آئی جی پی نے کہا کہ جنگجووں کا یہ ماڈیول پنچوں اور سرپنچوں پر لگاتار حملے کر رہا تھا۔ادھر پولیس کے ایک ترجمان نے نوگام جھڑپ کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو سری نگر کے نواحی علاقے نوگام کو محاصرے میں لے کر جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو وہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ جھڑپ کے دوران لشکر طیبہ (ٹی آر ایف ) سے وابستہ تین مقامی جنگجو مارے گئے جن کی شناخت عادل نبی تیلی ساکن گالچی بل چند ہارہ پانپور، شاکر احمد تانترے ساکن رونی پورہ شوپیاں اور یاسر احمد وگے ساکن کوجر فرصل کولگام کے بطور کی ہے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق تینوں سال 2021 سے سرگرم تھا اور اُن کے خلاف متعدد ایف آئی آر بھی درج ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مہلوک جنگجو ٹی آر ایف سے وابستہ تھے اور اُن کی ہلاکت فورسز کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے. انہوں نے کہاکہ مہلوک جنگجو عادل تیلی اوراُس کے ساتھی انسپکٹر پرویز احمد ڈار ساکن نوگام اور جاوید احمد ملک ساکن لرگام ترال کی ہلاکت میں ملوث تھے۔اُن کے مطابق بربر شاہ سرینگر میں فورسز پر ہوئے گرینیڈ حملے میں بھی ان کا ہاتھ رہا ہے جس میں ایک عا م شہری ہلاک ہوا تھا۔اسی طرح شاکر احمد اور یاسر احمد اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشرف کی ہلاکت میں ملوث تھے۔تصادم کی جگہ ایک اے کے رائفل ، تین میگزین، چھ پستول راونڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ۔دریں اثنا ریل حکام نے اس تصادم آرائی کے پیش نظر بانہال – بارہمولہ ریل سروس کو بدھ کے روز احتیاطی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ لیا.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مشہور طیارہ بردار امریکی جہاز ’کِٹی ہاک‘ ایک ڈالر میں فروخت

Next Post

جنگجو پاکستانی ایجنسیوں کی ایماء پر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں: ڈی جی پی دلباغ سنگھ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
پاکستان جموں وکشمیرمیں دم توڑتی ہوئی عسکریت کے اندر نئی روح پھونکنے کی بر پور کوشش کررہاہے: ڈی جی پی

جنگجو پاکستانی ایجنسیوں کی ایماء پر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں: ڈی جی پی دلباغ سنگھ

جموں و کشمیر وقف بورڈ کے لئے نامزد ممبران کی پہلی میٹنگ جموں میں منعقد، ڈاکٹر درخشاں اندرابی کو چیرپرسن منتخب کیا گیا

جموں و کشمیر وقف بورڈ کے لئے نامزد ممبران کی پہلی میٹنگ جموں میں منعقد، ڈاکٹر درخشاں اندرابی کو چیرپرسن منتخب کیا گیا

اقوام متحدہ کا 15 مارچ کو عالمی یوم انسداد اسلاموفوبیا منانے کا اعلان

اقوام متحدہ کا 15 مارچ کو عالمی یوم انسداد اسلاموفوبیا منانے کا اعلان

نوگام انکاؤنٹر:پتھراؤ کے الزام میں متعدد نوجوان گرفتار، پولیس

نوگام انکاؤنٹر:پتھراؤ کے الزام میں متعدد نوجوان گرفتار، پولیس

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں پتھر بازی میں کمی واقع ہوئی ہے: ڈی جی پی سی آر پی ایف کا پریس کانفرنس میں دعویٰ

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں پتھر بازی میں کمی واقع ہوئی ہے: ڈی جی پی سی آر پی ایف کا پریس کانفرنس میں دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »