(سرینگر) سرینگر انٹرنیشنل آئرپورٹ کے باہر واقع بازار میں مقامی دکانداروں نے 2 فوجی اہلکاروں کے ساتھ 2 مقامی لڑکیوں کو پکڑ لیا جس کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ فوجی اہلکاروں کا تعلق 2 آر آر کے ساتھ بتایا جا رہا ہے جبکہ مقامی لڑکیوں کا تعلق سنگھ پورہ پٹن سے بتایا جا رہا ہے۔ تمام پکڑے گئے افراد کو پولیس چوکی ہمہامہ کے حوالے کر دیا گیا اور تحقیقات جاری ہے۔ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دو لڑکیوں کے ساتھ دو فوجی اہلکاروں کو ہفتے کے روز کچھ دکانداروں نے ایئرپورٹ کے باہر کرائے کے کمروں سے پکڑا ہے جو پولیس چوکی ہمہامہ کے دائرے اختیار میں آتا ہے۔ پولیس حکام نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبھی پولیس کی تحویل میں ہیں اور اس معاملے کی تفتیش جاری ہے.











