(شوپیان) شوپیاں ضلع میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کیمپ پر گرینیڈ حملہ کیا، تاہم اس حملہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں نے بابہ پورہ زینہ پورہ میں قائم 178 بٹالین سی آر پی ایف کیمپ پر گرینیڈ حملہ کیا۔ حملے کے بعد سی آر پی ایف اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چند فائر کیے۔اس حملہ میں کسی بھی اہلکار کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی ہے.