(پلوامہ) ضلع پلوامہ کے ارہل علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ہفتہ کی شام ایک غیر مقامی مزدور پر گولی چلائی۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم بندوق برداروں نے ایک غیر مقامی مزدور کو گولی مار دد دولی لگنے سے مزدور زخمی ہوا ہے جنہیں پلوامہ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔غیر مقامی مزدور کی شناخت محمد اکرم ولد عبدالسلام ساکن بجنور اترپردیش کے طور پر ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق مزدور کے پیٹ میں چوٹیں آئی ہیں جنہیں علاج کے لیے ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا ہے۔











