• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سچ پر پردہ ڈالنے کیلئے ذرائع ابلاغ پر دبائو ڈالا جا رہا ہے: عمر عبداللہ

سچ پر پردہ ڈالنے کیلئے ذرائع ابلاغ پر دبائو ڈالا جا رہا ہے: عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
19/03/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبدا ﷲ کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں ذرائع ابلاغ پر بہت زیادہ دباو ہے اور کوئی بھی سچ لکھنے یا بولنے کی جرائت نہیں کر پا رہا ہے. انہوں نے بتایا کہ یہاں آج ایک صحافی کو پی ایس اے کے تحت بند رکھا گیا ہے اور اُس پر الزام ہے کہ وہ حکومت کی تعریف نہیں کرتا ۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگرمیں پارٹی ہیڈ کواٹرپر منعقد کی گئی ایک تقریب پر خطاب کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں جہاں ذرائع ابلاغ پر بہت زیادہ دباﺅ ہے اور کوئی بھی سچ لکھنے یا بولنے کی جرات نہیں کر پا رہا ہے،ایسے میں پارٹی کی میڈیا ونگ کی ذمہ داریاں اور بڑھ جاتی ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمارے دورِ حکومت میں جو اخبارات حکومت اور انتظامیہ کی نکتہ چینیوں سے بھر ہوتے تھے اور جو مبصرین، تجزیہ نگار اور کالم نویس بڑے بڑے کالم لکھا کرتے تھے ، وہ خاموش ہوگئے ہیں، اُن کا آج کہیں نام و نشان نہیں۔ یہ سب کچھ ایک ایسے ماحول کی دین ہے جہاں حکومت کی مخالفت کرنا گناہ سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہاں آج ایک صحافی کو پی ایس اے کے تحت بند رکھا گیا ہے اور اُس پر الزام ہے کہ وہ حکومت کی تعریف نہیں کرتا ہے۔عمر عبداللہ نے کہا کہ ایک ایسے ماحول میں جہاں حکومتی سطح پر جھوٹ کا بول بالا ہے وہاں ہماری میڈیا ونگ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سچ کو عوام تک پہنچائے۔انہوں نے پارٹی میڈیا ونگ سے کہاکہ نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاوق عبداللہ سے لیکر ایک چھوٹے کارکن تک پوری پارٹی آپ کی پشت پر ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس کا اصول رہاہے کہ ہم تنقید برائے تنقید میں یقین نہیں رکھتے ہیں بلکہ ہماری تنقید برائے تعمیر رہی ہے۔اس سے قبل این سی لیڈر تنویرصادق نے ہفتے کے روز پارٹی نائب صدر عمر عبدا للہ اور جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر کی موجودگی میں باضابط طورپر پارٹی کے ترجمان اعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالیں۔

Vice-President @OmarAbdullah felicitates Chief Spokesperson @tanvirsadiq and team: State Spokesperson @ImranNDar, Provincial Spokesperson @IfraJan_. GS Ali Muhammad Sagar was present on the occasion. They congratulated them & wished them good luck for strengthening the party. pic.twitter.com/uq6V00aWJn

— JKNC (@JKNC_) March 19, 2022

قبل ازیں اسی سلسلے میں پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں ترجمانِ اعلیٰ تنویر صادق سمیت پارٹی کے سینئر لیڈران نے شرکت کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر انٹرنیشنل آئرپورٹ کے باہر کرائے کے کمروں سے 2 فوجی اہلکار مقامی لڑکیوں کے ساتھ گرفتار

Next Post

شوپیان میں سی آر پی ایف کیمپ پر گرینیڈ حملہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
سرینگرمیں گرینیڈ حملہ، ایک پولیس اہلکار اور ایک مقامی شخص زخمی

شوپیان میں سی آر پی ایف کیمپ پر گرینیڈ حملہ

شوپیاں اور ترال میں سی آر پی ایف پر گرینیڈ حملے، ایک اہلکار زخمی

شوپیاں اور ترال میں سی آر پی ایف پر گرینیڈ حملے، ایک اہلکار زخمی

پلوامہ میں غیر مقامی مزدور پر نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ

پلوامہ میں غیر مقامی مزدور پر نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ

بیرونی اور اندرونی دشمنوں کو پہچان کر اُن کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملانا ضروری:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

بیرونی اور اندرونی دشمنوں کو پہچان کر اُن کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملانا ضروری:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

مشہور سنڈے مارکیٹ دوبارہ کھل گیا

مشہور سنڈے مارکیٹ دوبارہ کھل گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »