(سرینگر) ہر اتوار کو لگنے والا سرینگر کا مشہور سنڈے مارکیٹ ایک ہفتے کے بعد دوبارہ کھل گیا ۔ یاد رہے 13مارچ کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر سنڈے مارکیٹ میں تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی. ریڈہ بانوں نے آج سویرے سے ہی اس مارکیٹ میں اپنا سامان سجایا تھا. واضح رہے سنڈے مارکیٹ میں وادی کے اطرا ف و اکناف سے آئے ہوئے لوگوں نے جم کر خریداری کی۔ دریں اثناء سنڈے مارکیٹ کے پیش نظرٹی آر سی کراسنگ سے لے کر ہر ی سنگھ ہائی اسٹریٹ تک جگہ جگہ فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔ بعض اطلاعات کے مطابق لالچوک اور اس کے گرد نواح میں دن بھر فورسز اہلکاروں نے راہگیروں کی جامہ تلاشی لی اور اُن کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے۔