(رام بن) گرتے پتھروں کی وجہ سے سرینگر جموں قومی شاہراہ رام بن کے نزدیک مہاڑ علاقے میں کل بعد دوپہر بند ہوگئی تھی، ابھی تک بحال نہیں ہو پاٸی ہے۔ وہیں سینکڑوں مسافر درماندہ ہیں۔پیر کی صبح اگرچہ بحالی کا کام شروع کیا تھا لیکن گرتے پتھروں کی وجہ سے شاہراہ بحال نہیں ہو پایی۔ اسی دوران کل سہ پہر سے ہی قاضی گنڈ اور ادھم پور میں ٹریفک کو روک لیا گیا ہے۔
Jammu-Srinagar NHW still blocked due to shooting stones at Mehad Ramban @JmuKmrPolice
— J&K Traffic Police (@Traffic_hqrs) March 21, 2022
ٹریفک پولیس کنٹرول روم رام بن کے مطابق اتوار کی سہ پہر بعد قریب پانچ بجے سے مہاڑ رام بن کے علاقے میں پتھر گر رہے ہیں اور سرینگر سے جموں کی طرف ٹرکوں کو متاثرہ مقام کے علاؤہ بانہال اور قاضی گنڈ کے مقامات پر روک دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ مہاڑ رام بن کے مقام پر وقفے وقفے سے پتھر گر رہے ہیں اور دھول اور مٹی اڑ رہی ہے جس کی وجہ سے بحالی میں دشواری آرہی ہے تاہم بحالی کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔









