(سرینگر) پلوامہ ضلع کے گنگو علاقے میں پیر کی شام ایک غیر مقامی مزدور کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے گولی مار دی۔ حکام کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں اس شخص کی شناخت بسوجیت کمار کے طور پر کی گئی ہے، جو بہار کے پارس منڈن کا بیٹا ہے،. اس کو علاج کے لیے ضلع اسپتال پلوامہ لے جایا گیا۔حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔