(سرینگر) ڈاؤن ٹاؤن سرینگر کے علاقہ زینہ کدل سے ملحقہ گاڈہ یار میں شبانہ آتشزدگی کی واردات میں کم از کم آٹھ دکانوں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب قریباً 1 بجے دوکانوں سے آگ نمودار ہوئی جس کی لپیٹ میں یکہ بعد دیگر آٹھ دوکانیں آگئی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے میں پانچ دکانیں مکمل طور پر جل گئیں جبکہ تین دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔اس موقع پر اگرچہ مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم تیزی سے پھیل جانے سے قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے عملے نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم آگ کی واردات میں آٹھ دکانیں اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ۔