(سرینگر) جموں و کشمیر انتظامیہ نے عسکریت پسندی سے مبینہ تعلق کے الزام میں دو پولیس کانسٹیبلوں سمیت پانچ ملازمین کو نوکریوں سے معطل کر دیا ہے۔ میڈیا خبروں کے مطابق برطرف کیے گئے ملازمین کی شناخت پلوامہ سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل توصیف احمد میر، سرینگر کے کمپیوٹر آپریٹر غلام حسن پرے، اونتی پورہ کے استاد ارشد احمد داس، بارہمولہ کے پولیس کانسٹیبل شاہد حسین راتھر اور کپواڑہ سے محکمہ صحت کے نرسنگ آرڈرلی شرافت احمد خان کے طور پر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ملازمین کو "ملک کے سلامتی کے مفاد میں” آئین ہند کے حال ہی میں نافذ کردہ آرٹیکل 311کے تحت برطرف کیا گیا ہے. یاد رہے جموں و کشمیر انتظامیہ نے اپریل میں ایک خصوصی ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) تشکیل دی تھی تاکہ ایسے ملازمین کے ناموں کی سفارش کی جائے جو سیکورٹی کے لیے خطرہ بننے والی سرگرمیوں میں ملوث ہیں.