(سرینگر) مختلف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے عارضی ملازموں کی ایک بڑی تعداد نے جمعرات کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہوکر اپنے مطالبات خاص طور پر نوکریوں کی مستقلی کے لئے زبردست احتجاج درج کیا۔احتجاجی جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور ان کا احتجاج صرف پریس کالونی تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ وہ باہر سڑکوں پر بھی آگئے جس سے تجارتی مرکز لالچوک میں ٹریفک کی نقل و حمل میں خلل واقع ہوئی۔پولیس نے احتجاجی ملازموں کے چند لیڈروں کو بھی حراست میں لے لیا تاہم اس کے باوجود بھی ملازمین بر سر احتجاج رہے۔