(سرینگر) جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے جمعرات کے روز یہاں اپنے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔اس موقع پر کمیٹی کے لیڈر غلام احمد میرنے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں آج احتجاجی پروگرام رکھا ہے اور اسی سلسلے میں ہم بھی آج یہاں احتجاج کر رہے ہیں۔










