(سرینگر) ماہ مبارک رمضان کے پہلے جمعہ کے موقعے پر وادی کشمیر کے تمام جامع مسجد اور امام بارگاہوں میں نماز جمعہ کے انتہائی روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔سب سے بڑے اجتماعات تاریخی جامع مسجد سرینگر اور درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئے جہاں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے نماز جمعہ باجماعت ادا کی ۔تاریخی جامع مسجد نوہٹہ کے گلی کوچوں میں اضافی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقعے پر وادی کشمیر کے اطراف واکناف میں روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے ، سب سے بڑی تقریب تاریخی جامع مسجد نوہٹہ سرینگر اور درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ جھیل ڈل کے کناروں پر واقع آثار شریف درگاہ حضرت بل میں لوگوں کی بھاری تعداد نے نماز جمعے میں شرکت کی جس میں مرد و زن ، بچے اور بوڑھے شامل تھے۔ٓاس موقع پر وادی کشمیر میں امن و امان کی خاطر خصوصی دعاﺅں کا بھی اہتمام ہوا.انتظامیہ نے آثار شریف درگاہ حضرت بل میں زائرین کو ہر ممکن سہولیت پہنچانے کی غرض سے تمام انتظامات کئے تھے جن میں ٹرانسپورٹ، صحت وصفائی کے علاوہ دیگر سہولیات شامل ہیں۔دریں اثنا سرینگر کے نوہٹہ علاقے میں واقع وادی کشمیر کی قدیم ترین اور تاریخی جامع مسجد میں بھی رمضان المبارک کے پہلے جمعے پر لوگوں کی بھاری تعداد نے نماز ادا کی.